06:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کا 28 جنوری کو بلائے گئے مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک جاری مذاکرات میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کے ایک روز بعد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کو مذاکراتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی اجلاس کیلئے مدعو کیا گیا تھا جب کہ مؤخر الذکر نے شمولیت سے انکار کردیا تھا اور کوئی تحریری جواب جمع نہیں کیا تھا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس مذاکرات میں کچھ پیش کرنے کا اختیار نہیں جب کہ گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری مذاکرات کا حصہ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی جماعت کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بغیر حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION